میکسیکو: بار میں اندھا دھند فائرنگ ، 11 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی، میکسیکو کے صوبہ گیاناجواتو میں ایک بارمیں اندھادھند فائرنگ کے ایک واقعہ میں چار خواتین سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق کچھ حملہ آور صوبہ ذرال ڈیل پروگریسونامی شہر کے ایک بار میں اچانک پہنچے اور انہوں نے صارفین اور اس کے ملازمین پراندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ اس حملے میں سات مرد اور چار خواتین ہلاک ہوگئے۔ ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حملہ آور متعدد گاڑیوں سے بار میں پہنچے تھے۔
مذکورہ صوبہ زرعی اور صنعتی اکائیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔یہ صوبہ منشیات کی اسمگلنگ اور اس سے متعلق دیگر مجرمانہ سرگرمیوں سے شدید متاثر ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری اور مئی کے درمیان صوبہ میں 1900 سے زیادہ قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبہ کی پولیس نے اس قتل عام کا الزام دو منشیات اسمگلر گروپوں پر عائد کیا ہے۔

 

Related Articles