مودی کورونا کے تعلق سے سات ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات کریں گے

نئی دہلی: ملک میں کورونا وبا کے بڑھتے قہر کے درمیان وزیراعظم نریندرمودی بدھ کو کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ معاملات والی سات ریاستوں اور مرکز کے زیراہتمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزرائے صحت کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم جن ریاستوں کے لیڈران کے ساتھ بات کریں گے ان میں مہاراشٹر، کرناٹک، دہلی، اترپردیش، تمل ناڈو، آندھراپردیش اور پنجاب شامل ہیں۔ملک میں کووڈ انفیکشن کے 63 فیصد سے بھی زائد سرگرم معاملے ان سات ریاستوں اور مرکز کے زیراہتمام ریاستوں سے ہی ہیں۔اس کے علاوہ مجموعی تصدیق شدہ معاملات کے 65.5 فیصد اور کل اموات کا 77 فیصد بھی انہیں ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام ریاستوں سے ہیں۔پنجاب اور دہلی میں حال ہی میں کل معاملات کی تعداد میں کافی تیزی سے اضافہ درج کیا گیا ہے۔مہاراشٹر، پنجاب اور دہلی میں اموات کی تعداد بھی کافی بڑھی ہے، ان ریاستوں میں شرح اموات -سی ایف آر 2 فیصد سے زائد ہے، جو کہ شرح اموات کی اعلیٰ اوسط ہے۔

مرکزی حکومت ملک میں کووڈ کے خلاف جنگ میں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کی حکومتوں کے ساتھ موثر تعاون اورہم آہنگی کے ساتھ ان کی قیادت کررہی ہے۔مرکزی حکومت ان کی ہیلتھ سروس اورطبی بنیادی سہولیات کو بڑھانے کے لیے بھی مسلسل تعاون کررہی ہے۔صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ ایمس کے تعاون سے کیے گئےای-آئی سی یو ٹیلی-کونسلنگ کے ذریعہ آئی سی یو کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں کی طبی انتظامی صلاحیتوں کو کافی حد تک بہتر کیا گیا ہے۔ریاستوں اور مرکز کی ریاستوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کے جائزہ نے اسپتالوں اور کووڈ صحت سہولیات میں طبی آکسیجن کی مناسب دستیابی یقینی بنائی ہے۔مرکز،باقاعدہ طور سےریاستوں اور مرکز کی ریاستوں کی مدد کرنے اور مثبت معاملات کے انتظام، نگرانی، جانچ اور موثر کلینیکل انتظام کے لیے مختلف ٹیموں کی تقرری کررہا ہے۔یہ مرکزی ٹیمیں مقامی افسران کو وقت پر تشخیص فراہم کرانے اور ضروری کارروائی سے متعلق چیلنجز کا موثر طریقہ سے انتظام کرنے کے لیے رہنمائی کرتے ہیں۔

 

Related Articles