مودی سانپ نہیں، ملک کی سانس، کرناٹک کو ایس ایم ایس سے بچانا ہے: شیوراج
بھوپال، بنگلورو، اپریل ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ‘سانپ’ نہیں ہیں، وہ ملک کی سانس ہیں اور کرناٹک کو کرپٹ ‘ایس ایم ایس سے بچانا ہے۔ مسٹر چوہان نے کرناٹک انتخابی مہم کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم مودی سانپ نہیں بلکہ ملک کی سانس ہیں۔لوگوں کی امید اور لوگوں کا اعتماد۔ جس طرح آکسیجن پورے جسم کو زندگی اور توانائی سے بھر دیتی ہے، اسی طرح مسٹر مودی نے ملک کو نئی زندگی دی ہے۔مسٹر چوہان نے کہا کہ کانگریس وش کمبھ بن گئی ہے۔ وہ مسٹر مودی کے بارے میں زہر اگلتی رہتی ہے۔ کانگریس کے وش کمبھ سے زہریلے بیانات سامنے آرہے ہیں لیکن مسٹر مودی زہر پی جانے والے نیل کنٹھ ہیں۔اس کے ساتھ ہی مسٹر چوہان نے کانگریس کے تمام سینئر لیڈروں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کو ایس ایم ایس سے بچانا ہے۔ ایس ایم ایس کا مطلب ہے سدارامیا، ملک ارجن کھڑگے اور شیوکمار۔اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ جس طرح ایک کرپٹ میسج موبائل کو خراب کر دیتا ہے، اسی طرح یہ کرپٹ ایس ایم ایس کرناٹک کا مستقبل خراب کر دے گا۔