امیت شاہ کا اپریل کو دورہ تلنگانہ
حیدرآباد اپریل۔مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ 23اپریل کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔وہ چیوڑلہ میں ہونے والے بڑے جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے جس میں اہم لیڈروں کی زعفرانی جماعت میں شمولیت کا امکان ہے۔پڑوسی ریاست کرناٹک میں انتخابی مہم کے اختتام کے بعد امیت شاہ اس تلگو ریاست کا دورہ کرتے ہوئے جلسہ سے خطاب کریں گے۔تلنگانہ میں جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے انتخابات کے سبب ان کے دورہ کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔تلنگانہ میں بی جے پی نے اپنی سرگرمیوں میں شدت پیدا کردی ہے۔