راجستھان کی تین مزید مشہور شخصیات کو پدم شری سے نوازا

جے پور، اپریل۔صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے راجستھان کی تین مزید شخصیات کو پدم شری سے نوازا ہے۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں غزل گائیکی اور کلاسیکی موسیقی کے میدان میں نمایاں کام کرنے کیلئے مسٹر احمد حسین اور مسٹر محمد حسین کو سماجی کاموں کے لئے ڈنگر پور کے سماجی کارکن مول چند لوڑھاشامل ہیں۔نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں بدھ کومنعقدہ پدم ایوارڈز کے دو ایڈیشنوں میں اعزاز سے نوازا گیا۔ گزشتہ 25 جنوری کوایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ ان میں سےکچھ کو 22 مارچ کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ پدم ایوارڈ تقریب کے پہلے ایڈیشن میں بھی نوازا گیاتھا۔باقی ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو بدھ کو صدر جمہوریہ نے پدم ایوارڈز سے نوازا۔ اس سے قبل سماجی شعبے میں ان کے بہترین کام کے لیے جے پور کے لکشمن سنگھ لاپوڈیا کوگزشتہ 22 مارچ کو پدم شری سے نوازا جا چکے تھے۔راجستھان کے ڈنگر پور ضلع کے قبائلی اکثریتی بنگر علاقے سے تعلق رکھنے والے مسٹر مول چند لوڑھا قبائلیوں کی بہتری کے لیے جاگرن جن سیوا منڈل کے نام سے ایک تنظیم چلاتے ہیں۔ مسٹر لوڑھا اس خطے کے قبائلی اور پسماندہ علاقوں میں طبی، تعلیم اور قبائلیوں کی فلاح و بہبود کے لیے گزشتہ پانچ دہائیوں سے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ان کے بہترین کام کے لیے مسٹر لوڑھا کو سال 2023 کا پدم شری سے نوازاگیا ہے۔غزل گائیکی اور کلاسیکی موسیقی میں ان کی شاندار خدمات کے لئے جے پور گھرانہ سے تعلق رکھنے والے احمد حسین اور محمد حسین کو بھی پدم شری سے بھی نوازا گیا ہے۔ غزل گائیکی کے استاد حسین برادرکا پہلا البم گلدستہ 1980 میں ریلیز ہوا تھا اور اب تک ان کے 50 سے زائد البم ریلیز ہو چکے ہیں۔سال 2000 میں ان کو سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ حسین برادرنے دنیا بھر میں غزلوں اور کلاسیکی موسیقی کے چیریٹی شوز کر کے سماجی خدمت میں بھی اپنا بھرپور حصہ ڈالا ہے۔صدر جمہوریہ کے ذریعہ پدم ایوارڈ تقریب کے پہلے ایڈیشن کے دوران 22 مارچ کو پدم شری سے نوازے گئے مسٹر لاپودیا نے راجستھان کے جے پور ضلع میں پانی کے تحفظ کے میدان میں شاندار کام کیا ہے انہوں نے پانی کے تحفظ کے لئے روایتی چوکاکی طریقہ سے پانچ لاکھ مربع میٹر زمین کو آبپاشی اور زرخیز بنایا ہے۔ مسٹر لاپوڈیا نے علاقے کے تقریباً 100 گاؤں میں پانی کے تحفظ کے لیے قابل ذکر کام کیا ہے۔

Related Articles

Check Also

Close