وزیر اعلیٰ نے مہاویر جینتی پر ریاست کے لوگوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

لکھنو:اپریل.اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مہاویر جینتی پر ریاست کے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔آج یہاں جاری ایک تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھگوان مہاویر کا سچائی اور عدم تشدد کا پیغام موجودہ ماحول میں اور بھی زیادہ با معنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب بھگوان مہاویر کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی انسانیت کی خدمت کر سکتے ہیں۔

 

Related Articles