عالمی بینک نے اڈیشہ کو دیا 100 ملین ڈالر کا قرض
نئی دہلی، مارچ۔عالمی بینک نے بدھ کو کہا کہ اس نے آفات سے متعلق مسائل سے بہتر طریقے سے نمٹنے میں مدد کے لیے اوڈیشہ کو 100 ملین ڈالر کا قرض منظور کیا ہے۔اس رقم کے توسط سے اوڈیشہ کی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعےکے ابتدائی پیشن گوئی کے نظام کو بھی مضبوط کیا جائے گا۔کثیرالجہتی ایجنسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اوسطاً ہر 15 ماہ بعد ریاست میں طوفان آتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ کئی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں اور اپنی زندگی گزارنے میں بھی بہت سی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ایجنسی نے مطلع کیا کہ اوڈیشہ ریاست کی صلاحیت اور لچکدار ترقیاتی پروگرام بڑے خطرے والے ڈیجیٹل وارننگ سسٹم کے ذریعے قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی بہتر لچکدار منصوبہ بندی کے لیے ریاست کی ڈیٹا اکٹھا کرنے کی کوششوں کو بھی تقویت ملے گی۔عالمی بینک نے کہا کہ یہ پروگرام آن لائن ڈیلیوری پلیٹ فارم (مو-سیوا کیندر) کے ذریعے مدد حاصل کرنے والے ساحلی اور کم خدمت والی کمیونیٹیز کے ساتھ نقد منتقلی کے پروگرام کے ذریعے سماجی تحفظ کی کوریج کو بھی بڑھا ئے گا۔ہندوستان کے لیے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر، آگسٹ ٹانو کومے نے کہا کہ اس پروگرام سے ریاست کو موجودہ سماجی تحفظ کے نظام کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس سے کمزور خاندانوں کو آفت کی گھڑی میں وقت پر بچا کر محفوظ مقامات پر پہنچایا جا سکتا ہے۔مسٹر کومے نے مزید کہا ’’مجوزہ معاہدہ اڈیشہ کی حکومت کی طرف سے گزشتہ دہائی کے دوران عالمی بینک کی طرف سے ریاست کو فراہم کردہ تکنیکی مدد کے جامع پروگرام کی تشکیل کے دوران ان اصلاحات کی ترجیحات کی تکمیل کرتا ہے۔‘‘نیا پروگرام ڈیجیٹل سماجی خدمات کی فراہمی کے نظام کو بڑھانے کے لیے ریاست کی کوششوں میں معاونت کرے گا۔