جنسی ہراسانی سے متعلق بیان پرمعلومات جمع کرنے راہل کے گھر پہنچی پولیس
نئی دہلی، مارچ ۔بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جنسی ہراسانی کی شکار خواتین کے بارے میں بیان کے تعلق سے تفصیلی معلومات جمع کرنے کے لئے دہلی پولیس کی ایک ٹیم فورس کے ساتھ آج صبح ان کی 12 تغلق لین واقع رہائش گاہ پر پہنچی۔دہلی پولیس نے چند دن پہلے مسٹر گاندھی کو ان کے خواتین کے ’جنسی ہراسانی‘ والے بیان پر نوٹس جاری کیا تھا۔ اسی نوٹس کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے لیے دہلی پولیس کی لاء اینڈ آرڈر یونٹ کی ایک ٹیم اسپیشل کمشنر آف پولیس پریت ہڈا کی قیادت میں اتوار کی صبح کانگریس لیڈر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ کی رہائش گاہ پر پہنچی۔اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اس سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے، کانگریس پارٹی نے کہا، بھارت جوڑو یاترا اور راہل گاندھی نے لاکھوں خواتین کو آزادانہ طور پر چلنے، اپنی تشویشات کا اظہار کرنے اور اپنے درد کو بانٹنے کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کیاتھا۔ دہلی پولیس کی نوٹنکی ثابت کرتی ہے کہ اڈانی کو لے کر پوچھے گئے سوالات سے وزیر اعظم نریندر مودی بوکھلا گئے ہیں۔ یہ ہراسانی ہمارے سوالوں کے جواب سے پلہ جھاڑنے ہمارے شکوک کو مزید گہرا کرتی ہے۔‘‘