جے شنکر کی میلانی جولی کے ساتھ میٹنگ

نئی دہلی، مارچ۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کو یہاں ایک میٹنگ میں کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی کے ساتھ تجارت، رابطے اور باہمی تعلقات سمیت مختلف دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر جے شنکر نے اپنے ٹویٹ میں کہا، ’’کناڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی کے ساتھ وسیع بات چیت۔ جی 20 ایجنڈے اور عالمی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔ دوطرفہ امور پر بات چیت میں تجارت، رابطوں اور عوام سے عوام کے تعلقات کا احاطہ کیا گیا۔قبل ازیں محترمہ جولی نے رائسینا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، کینیڈا اپنی ہند-بحرالکاہل حکمت عملی کے ذریعے ہندوستان میں مشغولیت اورگہری وابستگی کوتوسیع دے گا۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے بامعنی اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی موجودگی کو وسعت دینے اور اپنے کام کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔ انڈو کینیڈین بزنس چیمبر سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، کینیڈا-ہندوستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں موجود اقتصادی صلاحیت کو کم کرکے نہیں دیکھاجاسکتا۔ ہماری حکومتوں، ہمارے لوگوں، ہمارے کاروباری شراکت داروں کے درمیان یکجہتی ضروری ہے۔

Related Articles