وزیر اعلیٰ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے نوجوان کو جیل بھیجا گیا
بھنڈ،فروری۔ مدھیہ پردیش کے بھنڈ شہر میں پولیس وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے لئے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ملزم نوجوان کو کل بھنڈ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ بی جے پی میونسپل صدر پردیپ سنگھ بھدوریا نے شہر کوتوالی میں رپورٹ درج کرائی تھی سوشل میڈیا پر اونیش ترپاٹھی نام کے ایک نوجوان نے وزیر اعلی مسٹر چوہان کے لئے قابل اعتراض الفاظ لکھے ہیں۔شہر کوتوالی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا جہاں عدالت نے اسے جیل بھیج دیا۔ملزم نے کہا کہ اس نے کئی ڈگریاں لی ہیں۔سال 2007میں بی ایڈ بھی کیا۔اس نے 2018میں کنٹریکٹ ٹیچر کلاس1-کا امتحان بھی پاس کر لیا۔ اتنا سب کرنے کے بعد بھی اسے تقرری نہیں ملی ہے، اس لئے اس نے اپنی ناراضگی وزیر اعلی کے خلاف ظاہر کی تھی۔