امریکی صدر نے صحافی کے سوال پوچھنے پر’’بریک‘‘ مانگ لیا

واشنگٹن ،فروری۔امریکی صدر جوبائیڈن نے صحافی کے سوال پوچھنے پر ’’بریک‘‘ مانگ لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر مبینہ چینی جاسوس غبارے اور اس کو مار گرانے کے حوالے سے گفتگو کر رہے تھے۔امریکی صدر کے بات ختم کرنے کے بعد ان سے سوال کیا گیا کہ کیا چین سے نمٹنے کی آپ کی اہلیت وہاں آپ کے خاندان کے کاروباری تعلقات کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے،اس سوال پر امریکی صدر نے مسکرا کر کہا کہ مجھے ’’وقفہ‘‘ دیں،غیرملکی میڈیا کے پریس روم میں امریکی صدر اپنے خاندان کے چین میں کاروباری تعلقات کے بارے میں سوال پوچھنے پر ناراض ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اس دوران ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں پر تنقید کی کہ ان کا رویہ نرم نہیں اور پھر وہ کمرے سے باہر چلے گئے۔اس دوران ایک اور صحافی نے امریکی صدر سے ان پر ہونے والی تنقید کا سوال کرنا چاہا جس پر جوبائیڈن نے کہا کہ آپ میرے آفس آکر سوال پوچھ سکتے ہیں جہاں ہمارے پاس زیادہ شائستہ لوگ ہیں۔

Related Articles