دھنکھر نے اروناچل اور میزورم کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی

نئی دہلی، فروری۔نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے ریاستی یوم تاسیس پر اروناچل پردیش اور میزورم کے باشندوں کو مبارکباد دی ہے۔مسٹر دھنکھر نے پیر کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ دونوں ریاستیں اپنی الگ نسلی وراثت اور قدرتی خوبصورتی کے لیے مشہور ہیں۔ دونوں ریاستیں دوسروں کو فطرت کے ساتھ ہم آہنگی سے برتاؤ کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے یوم تاسیس پر اروناچل پردیش اور میزورم کے باشندوں کو نیک خواہشات۔ دونوں ریاستوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے میری نیک خواہشات۔ ‘‘

Related Articles