مسجد حرام میں مقامات کی پہچان کیلئے جیو کوڈنگ منصوبہ کا افتتاح
ریاض،جنوری۔مسجد حرام اور مسجد نبوی کی صدارت عامہ کے صدر شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے مسجد حرام کی جیوکوڈنگ پروجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ یہ منصوبہ ایجنسی فار انجینئرنگ پروجیکٹس اینڈ سٹڈیز میں جنرل ڈیپارٹمنٹ آف سروے اینڈ جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز نے شروع کیا ہے۔پراجیکٹ کا مقصد مسجد حرام کو ان مقامات میں تقسیم کرنا ہے جنہیں جغرافیائی طور پر عظیم مسجد کے تمام ملازمین نمایاں ترین علامات کی بنا پر آسانی سے پہچان لیں گے۔ منصوبے میں مشترکہ وضاحتی زبان تشکیل دی گئی ہے، اس زبان سے مسجد کے مختلف مقامات کی زیادہ درست شناخت ممکن ہوگی۔شیخ السدیس نے وضاحت کی کہ اس نظام کے تحت متعدد سلائیڈز فراہم کی جاتی ہیں جو مسجد حرام کے ستونوں پر لگائی جاتی ہیں اور براہ راست معلومات پر مشتمل ہوتی ہیں۔ یہ سلائیڈز زائرین کے مقام کو بیان کرنے میں معاون ہوتی ہیں۔ جنرل پریذیڈنسی کے ملازمین کے ساتھ براہ راست رابطے کی معلومات ملتی ہے۔ جوابی کوڈ فراہم کیا جاتا ہے۔ منصوبے سے زائرین اور ملازمین کو خدمات میسر آتی ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ سائنسی تحقیق کے طریقہ کار کے مطابق تیار کی گئی گائیڈ کا مقصد سائنسی نصاب اور متعلقہ سابقہ مطالعات کو جاری کرنا، مرتب کرنا اور مستحکم کرنا ہے۔ سائنسی تحقیق اور انجینئرنگ نوعیت کے مختلف مطالعوں کو تیار کرنا ہے۔ اس کا ایک مقصد محققین کے لئے معلومات پر مبنی منظور شدہ حوالہ فراہم کرنا بھی ہے۔