ایکسپریس وے پر ہولناک حادثہ پر وزیر اعلیٰ یوگی کی افسران کو ہدایت,زخمیوں کی مدد یقینی بنائیں
لکھنو:جنوری.آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر قنوج کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ایک ٹرک اور بس کی ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو جلد از جلد موقع پر پہنچنے اور زخمیوں کو مناسب طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔متاثرہ کے خاندان کے ایک رکن نے کہا، ”ہمارے خاندان کے 6 افراد لوگ دہلی سے رائے بریلی آ رہے تھے، اطلاع ملی کہ ہمارے خاندان کے 6 افراد کو حادثہ پیش آیا جس میں 3 افراد کی موت ہو گئی۔