کندوکور واقعہ، وزیراعلی نے ایکس گریشیا کا اعلان کیا

وجے واڑہ۔دسمبر۔آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کندوکور بھگدڑ کے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا جس میں 8 افراد ہلاک اور بعض دیگرزخمی ہوگئے تھے۔ جگن جو سرکاری دورہ پر دہلی میں ہیں، نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اورمہلوکین کے خاندانوں کو فی کس 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 50 ہزار روپے کے معاوضہ کا اعلان کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مہلوکین کے خاندانوں کی مناسب مدد کریں۔ اسی دوران گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے بھی اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ زخمیوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کریں۔ انہوں نے ساتھ ہی مہلوکین کے ارکان خاندان سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

Related Articles