ہندوستان۔جاپان کی فوجیوں کے مابین سپلائی، سروسز کے تبادلے کا معاہدہ

نئی دہلی، ہندوستان اور جاپان نے دفاع کے شعبے میں تعاون مزید ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے دونوں ملکوں کی فوجیوں کے درمیان ساز و سامان کی سپلائی اور سروسز کے باہم تبادلے کی خاطر معاہدہ کیا ہے یہ معاہدہ ہندوستان کے مسلح فوجیوں اور جاپان کے سیلف ڈیفنس فورسز کے درمیان سپلائی اور خدمات کے باہمی التزام کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ اس سے متعلق معاہدے پر دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور جاپان کے سفیر سوزوکی ساتوشی نے بدھ کے روز دستخط کیے۔

یہ معاہدہ ہونے کے بعد ہندوستان اور جاپان کے مسلح فورسز کے درمیان دو طرفہ تربیتی سرگرمیوں، اقوام متحدہ امن قیام کی مہموں، بین الاقوامی سطح پر انسانی اور راحت رساںی کی مہموں اور باہمی طور متفق دیگر سرگرمیوں کے دوران سپلائی اور خدمات کے باہمی تبادلے کے لیے ڈھانچہ قائم ہو سکے گا۔

اس معاہدے سے ہندوستان اور جاپان کی فوجیوں کے درمیان باہمی تعاون بڑھے گا اور دو طرفہ دفاعی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

 

Related Articles