صدرجمہوریہ سرمائی تعطیلات گذارنے حیدرآباد پہنچ گئیں، گورنر نے استقبال کیا

حیدرآباد, دسمبر۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سرمائی تعطیلات گذارنے کیلئے حیدرآباد پہنچیں۔ یہ ہرسال ایک روایتی پروگرام ہوتا ہے۔صدرجمہوریہ کا قیام راشٹرپتی نیلائم میں ہوتا ہے۔صدرجمہوریہ کا ایرپورٹ پر گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے استقبال کیا۔ بعد ازاں وہ ایک خصوصی طیارہ میں سری سیلم کے لیے روانہ ہوئیں۔ وہ آج سے اس مہینے کی 30 تاریخ تک سکندرآباد کے بولارم میں واقع راشٹرپتی نیلائم میں قیام کریں گی۔ ان کی آمد کے پیش نظر عہدیداروں نے راشٹرپتی نیلائم میں تمام انتظامات کئے ہیں۔ راشٹرپتی نیلائم اور باغات کو خوبصورت بنایا گیا۔ اندرونی سڑکوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔صدرجمہوریہ مرکزی حکومت کے محکمہ سیاحت اور ثقافت کے پراجکٹس کا آغاز کریں گی۔ سردارولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی کا وہ دورہ کریں گی اور زیر تربیت آئی پی ایس عہدیداروں سے ملاقات کریں گی۔مدھانی میں بھی بعض پراجکٹس کا وہ آغاز کریں گی۔

 

Related Articles