شجاعت و بہادری پی اے سی کی پہچان:یوگی
لکھنؤ:دسمبر۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پی اے سی اپنی شجاعت و بہادری کے لئے جانی جاتی ہے۔ نہ صرف یوپی بلکہ یوپی کے مختلف ریاستوں میں اندرونی سیکورٹی کا چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے پی اے سی نے ہمیشہ یکجہتی کے ساتھ کام کیا ہے۔35ویں واہنی پی اے سی میں ہفتہ کو منعقد پی اے سی کےیوم قیام پر یوگی نے 74سال کی شاندار سفر کے لئے پی اے سی کے سبھی افسران و عملے کو مبارک باد دی۔ وزیر اعلی کے سامنے پی اے سی کے جوانوں نے پی ٹی، مل کمبھ، جمناسٹک، بینڈ و کمانڈو نے حیرت انگیز مظاہرہ بھی کیا۔ اس دوران وزیر اعلی نے پرموشن حاصل کرنے والوں کو بیج لگایا۔مختلف مسابقوں میں پوزیشن و اعلی کام کرنے والی مختلف واہنیوں، کھلاڑیوں کے ساتھ ہی ممتاز طلبہ کو انعام سے نوازہ۔انہوں نے کہا کہ یوپی پی اے سی کی 74سال کی شاندار سفر نہ صرف ملک کی سب سے بڑی آبادی کے ریاست میں بہتر نظم ونسق بنائے رکھنے بلکہ روایتی تیوہاروں، جلوسوں، مذہبی انعقادات اور مختلف مواقع پر عوام الناس کے عقیدے سے وابستہ تقریبات، نیشنل ایام، عام۔ بلدیاتی انتخابات و ریاست دورے کے دوران معز ز شخصیات کی سیکورٹی کے پیش نظرادا کیا گیا ان کا کردار کافی قابل تعریف رہی ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ خاص طور پر یادو ہے کہ جب سال 2001 میں پالیمنٹ پر حملہ ہوا تھا اس وقت یوپی پی اے سی کے جوانوں نے اپنی شجاعت کا ثبوت دیا تھا۔ وہ کسی سے چھپا نہیں ہے۔اجودھیا میں رام جنم بھومی پر حملے میں بھی پی اے سی نے فوری کاروائی کی اور حملہ آوروں کے منصوبوں پر پانی پھیرا۔ یہ ان کی شجاعت، بہادری کا مظہر ہے اس لئے یوپی کا پی اے سی سب سے اعلی فورس کے طور پر جانی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے 5سالوں کے دوران یوپی پولیس نے 1.60لاکھ تقرریوں کے عمل کو شفاف طریقے سے پائے تکمیل پہنچانے کے ساتھ اچھی ٹریننگ و ٹریننگ کی اہلیت کو دوگنا کیا گیا۔ ساتھ ہی یوپی پولیس سے جڑ کر سیکورٹی و نظم ونسق میں کردار ادا کرنے والے ریاست کے نوجوانوں کو موقع دستیاب ہوا ہے۔ کنہیں وجوہات سے 46کمپنیاں ختم کردی گئی تھیں۔ انہیں بحال کرتے ہوئے ریاست میں پی اے سی میں 41ہزار سے زیادہ جوانوں کے تقرری کا عمل دوبارہ پورا کیا گیا ہے۔ خوشی ہے کہ آج پی اے سی نے اس کے علاوہ 10دیگر کمپنیوں کو تشکیل دینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔