گنگولی آئی پی ایل کی تیاریوں کے جائزے کے لئے دبئی روانہ
نئی دہلی ،ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گنگولی 19 ستمبر سے شروع ہونے والے آئی پی ایل کی تیاریوں کے مشاہدہ کے لئے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) روانہ ہوگئے۔
آئی پی ایل -13 کا انعقاد متحدہ عرب امارات کے تین شہروں دبئی شارجہ اور ابوظبی میں 19 ستمبر سے 10 نومبر تک ہونا ہے جس کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پہلا میچ دفاعی چمپین ممبئی انڈینز اور رنر اپ چنئی سپر کنگز کے مابین 19 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔
گنگولی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "چھ ماہ میں دبئی کے لئے میری اڑان … زندگی بہت بدل چکی ہے۔”