اترپردیش نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے لئے ماڈل ہے:ملنڈا گیٹس

لکھنؤ:دسمبر۔ بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن(بی ایم جی ایف)فاونڈیش کی سہ۔ فاونڈر ملنڈا گیٹس نے بدھ کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی اور اترپردیش حکومت کے ساتھ صحت، غذا ،تعلیم اور زرعی شعبے میں تکنیکی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعلی نے ملندا اور ان کے ساتھیوں کا استقبال کیا۔میٹنگ میں ملندا نے صحت،تعلیم، تغذیہ اور زرعی شعبے میں جاری تکنیکی تعاون کے اضافے پر تبادلہ کیا۔محترمہ گیٹس نے کہا کہ حال کے سالو ں میں کووڈ منجمنٹ اور انسیفلائٹس جیسے بیمار پر کنٹرول کے لئے اترپردیش نے جیسا کام کیا ہے وہ ایک ماڈل ہے۔ اتنی بڑی اور کثیر آبادی کے درمیان ویکسینیشن کا جیسا کام ہوا ہے اس سے دنیا کو سبق لینا چاہئے۔ آخری شخص کو دھیان میں رکھتے ہوئے صحت، مالی استحکام، تغذیہ، تعلیم، خاتون بااختیار وغیرہ شعبے میں اترپردیش کی کوششیں رغبت والی ہیں۔ اترپردیش نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے لئے ماڈل ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت و سماجی سیکورٹی کے شعبے میں اترپردیش کے ساتھ ہم لمبے عرصے سے یہاں کام کررہے ہیں۔آنے والے وقت میں ہم یوپی کے ساتھ اپنے تعلقات اور بہتر کرنے کی منشی رکھتے ہیں۔ اترپریش میں ترقی کے لامحدود امکانات ہیں۔ مالی سال میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے جیسا کام کیا ہے۔ وہ غیر معمولی ہے۔ اترپردیش کی ترقی شاندار ہے۔ اس کی سمت صحیح ہے۔ اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔اترپردیش میں تغذیہ مشن کی کامیابی کر ذکر کرتے ہوئے ملنڈا کیٹس اس کے لئے خاتون اپنی مد د آپ گروپوں کے کردار کو سراہا۔ تو زرعی پردھان ملک کے سب سے بڑی ریاست میں ایف پی او کی تشکیل کو بڑھاوا دے کر کسانوں کی آمدنی کو بڑھانے کے لئے ہورہی کوششوں کی تعریف بھی کی۔اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بی ایم جی ایف کے کاموں کو انہوں نے نزدیک سے دیکھا ہے۔ صحت اور تغذیہ کے شعبے میں بل ایند ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کا کردار قابل تعریف رہا ہے۔ اترپردیش نے حال کے سالوں میں صحت اور غذا کے شعبے میں تشفی بخش کامیابی حاصل کی ہے۔ 40سال سے معصوم بچوں کے لئے مہلک وبا کی شکل اختیار کئے ہوئے انسیفلائٹس جیسی بیماری سے موت کو 95فیصدی تک کنٹرول کرلیا گیا ہے۔

Related Articles