رام نام ستیہ کے لیے بھی 4 لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے:یوگی
وزیراعلی نے گجرات کے کھیڑا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنایا
لکھنؤ،دسمبر۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کھیڑا کے مہودھا ودھان سبھا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہااتر پردیش میں کانگریس کو 403 میں سے صرف 2 سیٹیں ملیں۔ رام نام ستیہ ہے کے لیے 4 لوگوں کی ضرورت ہے لیکن کانگریس کو 4 بھی نہیں ملے۔ عام آدمی پارٹی کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی. اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ مہودھا اسمبلی حلقہ، کھیڑا، گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔