وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین ای ڈی کے دفتر پہنچے، پوچھ گچھ شروع
رانچی، نومبر۔جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین آج یہاں ای ڈی کے دفتر پہنچے اور ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی۔مسٹرسورین اپنے چھوٹے بھائی ایم ایل اے بسنت سورین کے ساتھ آج ای ڈی کے دفتر گئے لیکن بسنت سورین باہر آگئے اور ای ڈی کے دفتر کا مرکزی دروازہ بند کر دیا گیا۔جھارکھنڈ میں ایک ہزارکروڑ سے زیادہ کے غیر قانونی کانکنی گھوٹالے میں وزیر اعلی مسٹر سورین سے ای ڈی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی مسٹر سورین نے پہلا سمن ملنے کے بعد ای ڈی سے 3 ہفتے کا وقت مانگا تھا، لیکن ای ڈی نے 3 ہفتے کا وقت دینے سے انکار کر دیا اور ای ڈی نے دوبارہ سمن جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو 17 نومبر کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا۔