راج کمار راؤ شہناز گل جیسی بیٹی کے خواہشمند
ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ کے معروف اداکار راج کمار راؤ نے کہا کہ وہ بھارتی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ شہناز گل جیسی روشن خیال، نرم خو، سادہ، حسین اور باصلاحیت بیٹی کے خواہش مند ہیں۔ واضح رہے کہ 38 سالہ راج کمار راؤ کی گزشتہ برس اداکارہ پترالیکھا سے شادی ہوئی ہے۔ فلم ’لوو، سیکس اور دھوکا‘ سے 2010 میں بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والے راج کمار راؤ نے گینگ آف واسع پور، تلاش، کوئن، بریلی کی برفی، علی گڑھ، لوڈو، چھلانگ سمیت کئی فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔تاہم انہوں نے مذکورہ بالا خواہش کا اظہار اداکارہ شہناز گل کے یو ٹیوب چینل پر شو، دیسی وائبس ود شہناز گل کی پہلی قسط میں گفتگو کے دوران کیا، شہناز گل نے انہیں اپنے پہلے مہمان کے طور پر مدعو کیا تھا۔ ان سے شہناز نے سوال پوچھا تھا کہ وہ کب اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے حوالے سے پلان کیا ہے، جس پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’ایمانداری کی بات یہ ہے کہ میں نے اب تک ایسا نہیں کیا۔‘جس پر شہناز گل نے کہا کہ اچھا کوئی بات نہیں جب من کرے تب کر لیجیے گا، اس پر راج کمار نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بیٹی آپ جیسی روشن خیال، نرم خو، سادہ، حسین اور باصلاحیت ہو۔