سوشانت سنگھ راجپوت کیس: این سی بی کی جانب سے ریا چکرورتی سے دوسرے دن بھی پوچھ پوچھ جاری
ممبئی,الی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق ڈرگ (نشہ آور دوا) کے معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے پیر کے روز اداکارہ ریا چکرورتی سے دوسرے دور کی پوچھ گچھ شروع کی ۔
اس سے قبل اتوار کے روز ، این سی بی نے ریا سے تقریباً چھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی حالانکہ ابھی تک اس معاملے میں باضابطہ طور پر کوئی انکشاف نہیں ہوا ہے۔
اس بیچ این سی بی نے ریا کے بھائی شووک چکروتی سے پوچھ گچھ کے بعد جو ثبوت جمع کئے ہیں جس کے بعد کچھ اور لوگوں کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا جاسکتا ہے۔