مایاوتی کل ہماچل پردیش میں انتخابی مہم میں کریں گی شرکت
لکھنؤ:نومبر۔ اترپردیش کی سابق وزیر اعلی و بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اتوار کو ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ضلع سولن کے بدھی میں عوامی ریلی سے خطاب کریں گی۔بی ایس پی کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق مایاوتی ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے ہورہے عام انتخابات میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں ہونے والے پروگرام کے مطابق انتخابی تشہیر میں حصہ لیں گی۔اس کے تحت مایاوتی 06نومبر کو ہماچل پردیش کا انتخابی دوہ کریں گی۔اس دوران وہ سولن ضلع میں عوامی ریلی سے خطاب کریں گی۔ مایاوتی کی یہ انتخابی ریلی سولن کی بدھی تحصیل کے تحت واقع بروٹی والا ہری پور روڈ پر کھیل میدان میں منعقد ہوگی۔ جس میں ریاست کی مختلف اسمبلی حلقوں کے افراد شامل ہونگے۔