کورونا کے نمونوں کی جانچ پچاس کروڑ کے قریب
نئی دہلی ، ملک میں عالمی وبا کووڈ 19 کے مسلسل بڑھتے ہوئے قہر اور ہر دن ریکارڈ نئے کیسز کے ساتھ ہی اس پر قابو پانے کی مہم کے تحت گزشتہ پانچ روز سے مسلسل 10 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ ہو رہی ہے اور 5 ستمبر تک مجموعی جانچ کی تعداد چار کروڑ 88لاکھ 31 ہزار 145 تک پہنچ گئی ۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے اتوار کے روز بتایا گیا کہ 5 ستمبر کو 10،92،654 کورونا انفیکشن کے نمونوں کی جانچ کی گئی اورجانچ کی مجموعی تعداد 4،88،31،145 تک پہنچ گئی۔
ادھر ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 90،633 نئے کیسز سے متاثرین کی مجموعی تعداد 41،613،812 ہو گئی اور 1065 مریضوں کی موت ہو گئی ۔ ملک دنیا میں امریکہ کے بعد کیسز کے معاملے میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے اور اس مہلک وائرس سے 70،626 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔
اس سے قبل کورونا کے قہر پر قابو پانے کے لئے 2 اور 3 ستمبر کو مسلسل 2 دن 11۔11 لاکھ سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی ۔
کونسل کے مطابق تین ستمبر کو 11،69،765 کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس سے قبل 2 ستمبر کو پہلی بارملک میں جانچ کا ہندسہ 11 لاکھ سے زیادہ رہا اور 11،72،179 نمونوں کی ریکارڈ جانچ کی گئی ، جو دنیا میں ایک دن میں سب سے زیادہ جانچ کا ریکارڈ بھی ہے۔