کانگریس صدر کے عہدہ کے لیے ووٹنگ
نئی دہلی، اکتوبر۔کانگریس صدر کے عہدے کے لیے یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر کے ساتھ ہی تمام ریاستی راجدھانیوں میں واقع پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔کانگریس کے انتخابی انچارج مدھوسدن مستری نے یہاں ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ووٹ پیٹیوں کی جانچ کی اور اس کے بعد پارٹی کے ووٹروں نے ووٹنگ کا عمل شروع کیا۔بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لینے والے کانگریس کے اراکین کرناٹک میں ضلع بیلاری کے سنگانکلو میں ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ یاترا میں میٹنگ کے لیے رکھے گئے کنٹینر کو پولنگ اسٹیشن بنا دیا گیا ہے اور مندوبین اسی میں ووٹ دے رہے ہیں۔کانگریس صدر کے عہدے کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں اور ووٹنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹوں کی گنتی 19 اکتوبر کو ہوگی