این ایم ڈی سی نے ریل ٹیل کے ساتھ ڈیجیٹل حل کے لئے معاہدہ کیا
نئی دہلی، اکتوبر ۔ نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی) ایک سرکاری کان کنی کمپنی نے اپنی اطلاعات اور مواصلات اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی سہولیات کو مضبوط بنانے کے لیے ریلوے کے ایک ادارے ریل ٹیل کارپوریشن آف انڈیا کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ کمپنی کے کارپوریٹ آفس اور کان کنی کے احاطے دونوں کے لیے ہے۔ منگل کو اسٹیل کی وزارت کی ایک ریلیز کے مطابق این ایم ڈی سی کے جنرل منیجر (سی اینڈ اے ایم پی، آئی ٹی) ایچ۔ سندرم پربھو اور ریل ٹیل کےایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈائرکٹر منوہر راجہ نے پیر کو حیدرآباد میں این ایم ڈی سی کے ہیڈ آفس میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی سمیت دیب بھی موجود تھے۔بیان میں سی این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی سمیت دیب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ شراکت داری وسائل کے مطلوبہ استعمال اور معدنی احتساب کو جنم دے گی اور کان کنی کے شعبے میں ایک مضبوط ڈیجیٹل تبدیلی کی راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ایم ڈی سی ہندوستان کی سرکردہ کان کنی کمپنی کے طور پر آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کو جلد اپنا رہی ہے۔این ایم ڈی سی کے ڈائریکٹر (فنانس) امیتابھ مکھرجی نے کہا کہ ریل ٹیل کنسلٹنسی، پروجیکٹ مینجمنٹ اور نفاذ کی خدمات فراہم کرے گا، اس طرح کارکردگی اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔ این ایم ڈی سی کو ٹاپ کمپنیوں کی فہرست میں برقرار رکھنے کے لیے یہ ایک بڑا قدم ہے۔یہ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) این ایم ڈی سی کی نیشنل ریلوے ٹیلی کام کے ساتھ پہلے سے موجود شراکت پر مبنی ہے۔ اس کے تحت این ایم ڈی سی کے 11 مقامات پر ایم پی ایل ایس وی پی این اور این ایم ڈی سی کے سات مقامات پر انٹرنیٹ لیزڈ لائنز (آئی ایل ایل) اور گزشتہ سات سالوں سے ہائی ڈیفینیشن ویڈیو کانفرنسنگ حل فراہم کیے جا رہے ہیں۔