سونیا گاندھی سخت سیکورٹی کے درمیان شملہ پہنچ گئیں
شملہ، اکتوبر ۔ہماچل پردیش میں انتخابی گہما گہمی کے درمیان کانگریس صدر سونیا گاندھی پیر کی صبح شملہ پہنچ گئیں۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان محترمہ سونیا گاندھی کا قافلہ چھابڑا پہنچا ۔خیال رہے کہ پارٹی کی قومی صدر سونیا گاندھی 14 اکتوبر کے بعد دہلی میں ہونے والی سینٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ سے قبل پیر کی صبح شملہ پہنچیں۔ چنڈی گڑھ سے سڑک کے راستے وہ شملہ میں چھابڑا پہنچیں۔ یہاں سے وہ اپنی بیٹی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے گھر گئیں، جو چھابڑا ہی میں واقع ہے۔محترمہ سونیا گاندھی کا یہ دورہ خفیہ رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ چھٹیاں منانے شملہ آئی ہیں۔ لیکن انتخابی ماحول میں سیاسی بات چیت بھی ممکن ہے۔ آج اور منگل کو وہ چھابڑا میں مسز پرینکا گاندھی واڈرا کے گھر قیام کریں گی ۔ وہ 11 اکتوبر کو دہلی واپس آئیں گی اور 14اکتوبر کے بعد ہونے والی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کریں گی۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ محترمہ سونیا گاندھی کا ذاتی دورہ ہے۔ اس دوران وہ کسی پارٹی عہدیدار سے ملاقات یا کسی پروگرام میں شرکت نہیں کریں گی۔ محترمہ سونیا گاندھی کی بیٹی اور پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا 4 اکتوبر سے شملہ میں ہیں۔محترمہ سونیا گاندھی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے دوران اپنے بیٹے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد اب شملہ پہنچ گئی ہیں۔ محترمہ پرینکا گاندھی سے بات چیت کریں گے، جو پہلے ہی یہاں پہنچ چکی ہیں۔واضح رہے کہ ان دنوں ہماچل پردیش کانگریس میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کافی ہنگامہ چل رہا ہے۔ اسکریننگ کمیٹی کے اجلاس میں بھی ٹکٹوں کے مسئلے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ اب ٹکٹوں کا فیصلہ مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں ہونا ہے۔ آئندہ نومبرمیں ریاست کی تمام 68 اسمبلی سیٹوں پر انتخابات ہونے والے ہیں ۔