بھرتی شفاف اور منصفانہ طریقے سے ہو رہی ہے: یوگی

لکھنؤ :ستمبر۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت میں تمام تقرریاں شفاف اور منصفانہ طریقے سے ہو رہی ہیں۔ تمام ڈویژنوں سے ایکسائز کانسٹیبل تعینات کیے گئے جو اس بات کا مظہر ہے۔ اب بغیر سفارش میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں دی جارہی ہیں۔ سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکونامی کے سروے کے مطابق 2016 میں 18-19 فیصد کی بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 2.7 فیصد پر آ گئی ہے۔وزیر اعلیٰ جمعہ کو 332 ایکسائز کانسٹیبلوں میں تقرری کے خطوط تقسیم کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شاردیہ نوراتری میں 332 میں سے 109 خواتین کانسٹیبلوں کو تقرری خط ملنا فخر اور خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے لوک بھون میں منعقد ایک تقریب میں کہا کہ لکھنؤ، بلند شہر، گورکھپور، جھانسی، سہارنپور، پریاگ راج، مرزا پور سمیت تمام اضلاع سے بھرتیاں کی گئی ہیں۔ ساڑھے پانچ سالوں میں ہم نے پانچ لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو سرکاری خدمات سے جوڑا ہے۔ یہ نوجوان اپنی توانائی کا فائدہ یوپی کو دے رہے ہیں۔

 

Related Articles