مقررہ وقت پر کام مکمل ہوں: دھامی

دہرادون، ستمبر۔اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے پیر کو سکریٹریٹ میں پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی)، نیشنل ہائی ویز (این ایچ) اور بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے زیر تعمیر اور مجوزہ کاموں کا جائزہ لیا اور انہوں نے مناس کھنڈ کے کوریڈور کو ریاستی حکومت کا فلیگ شپ پروگرام قرار دیتے ہوئے اس میں مجوزہ کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔مسٹر دھامی نے کہا کہ بجرنگ سیتو کو دسمبر 2022 تک ڈیڈ لائن مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ جو بھی فیصلے ہونے ہیں، ان کا حتمی فیصلہ اجلاس میں ہونا چاہیے۔ میٹنگوں کا آؤٹ پُٹ دکھانا چاہیے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام پلوں اور فلائی اوورز پر رفتار کی حد کے بورڈز ہونے چاہئیں۔ وہاں ڈرینیج کا مکمل نظام ہونا چاہیے۔ حادثات کے پیش نظر ریاست میں ڈارک اسپاٹ کا سروے کرکے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ چاردھام یاترا روٹ اور دیگر راستوں پر حفاظتی معیارات کے مطابق کریش بیریئر میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، اسے تیز کیا جانا چاہیے۔ سڑکوں کا پیچ ورک کا کام جلدی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ سلائیڈ ایریا کے ٹریٹمنٹ پلان پر سنجیدگی سے کام کیا جائے۔ جہاں ممکن ہو، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے فنڈ سے تجاویز پیش کی جائیں۔ بارش کے موسم میں جن جگہوں پر ملبہ آتا ہے ان کا مستقل حل ہو۔مسٹر دھامی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی سطح سے متعلق تمام معاملات کی تفصیلی وضاحت کی جائے۔ مرکزی وزارت کے ساتھ میٹنگ سے پہلے ہمیں پوری طرح تیار رہنا چاہیے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ریاستی سطح سے ضروری عمل بروقت مکمل ہوں۔ انہوں نے گڑھوال-کماؤن کنکٹی وٹی کے لیے جیولی کوٹ سے کرن پریاگ سڑک میں تیزی لائے جانے اور کینچی دھام میں بائی پاس کی تعمیر کے لیے ضروری عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ شہروں میں سڑکوں کی حالت کے حوالے سے اربن ڈیولپمنٹ، ہاؤسنگ اور پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس منعقد کیا جائے۔ کام کے معیار کو بھی یقینی بنایا جائے اور آسانیاں بھی ہوں۔ بہترین نظام استعمال کیا جائے۔کابینی وزیر ستپال مہاراج، ایڈیشنل چیف سکریٹری رادھا رتوری، پرنسپل سکریٹری آر کے سدھانشو، سکریٹری آر میناکشی سندرم اور محکمہ تعمیرات عامہ، این ایچ، بی آر او کے سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔

 

Related Articles