جیل میں صرف پانی پی کر زندہ تھا، کے آر کے

ممبئی،ستمبر۔ بھارتی اداکار، پروڈیوسر اور مصنف کمال رشید خان المعروف کے آر کے کا کہنا ہے کہ جیل میں دس روز کے دوران ان کا 10 کلوگرام وزن کم ہوا، وہ جیل میں صرف پانی پی کر زندہ تھے۔ اپنے ٹوئٹر بیان میں انہوں نے بتایا کہ دو کیسز پر انہیں گرفتار کیا گیا۔ دس روز جیل میں گزارنے کے بعد خود ساختہ اور متنازع فلمی نقاد کمال رشید خان نے اپنے ٹوئٹر پر واپسی کا اعلان اس ٹوئٹ کے ساتھ کیا کہ وہ اپنا انتقام لینے کے لیے واپس آگئے ہیں۔ یاد رہے کہ انہیں گزشتہ دنوں ممبئی پولیس نے دبئی سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا تھا، ان کی گرفتاری کی وجہ ان کے اکشے کمار اور دیگر بالی ووڈ شخصیات کے خلاف پرانے ٹوئٹس اور جنسی چھیڑ چھاڑ پر درج مقدمہ تھی۔کے آر کے نے اپنے تازہ ترین ٹوئٹس میں کہا کہ دس روز قید کے دوران وہ صرف پانی پی کر زندہ تھے اور ان کا 10 کلو گرام وزن کم ہوا۔ان کے اس ٹوئٹ پر انٹرنیٹ صارفین نے ان کا خوب مذاق اڑایا اور ان کے ٹوئٹس پر حیرت کا اظہار کیا۔ایک صارف نے کہا کہ یہ طبی طور پر بھی کس طرح ممکن ہے؟ صرف پانی پی کر اگر بہت زیادہ مشقت کی جائے، تب بھی دس دن میں 10 کلو وزن کم نہیں ہوسکتا، چاہے یہ پٹھے ہوں یا جسم میں موجود چربی، یہ ناممکن ہے۔ایک اور یوزر نے کمنٹ کیا، دس دن میں 10 کلو وزن میں کمی! کیا ایسا ممکن ہے؟ ایک خاتون یوزر نے پوچھا کیا وہ بھی کے آر کے، کے نقش قدم پر چل کر صرف پانی پی کر دس دن میں اپنا 10 کلو وزن کم کرسکتی ہے!!

 

Related Articles