پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے، کرکٹ آسٹریلیا کی مہم
سڈنی ،ستمبر۔ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے متاثرین کیلئے امداد کیلئے کرکٹ آسٹریلیا نے مہم شروع کر دی ہے۔ سی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا جس میں شائقین سے سیلاب ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کی اپیل کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کرکٹ آسٹریلیا نے لکھا کہ پاکستان میں طوفانی بارشوں کے اثرات دیکھ کر تباہی ہوئی، ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں اور 33 ملین سے زیادہ لوگ متاثر ہیں۔ اس سلسلے میں آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ نے بھی ایک خصوصی ویڈیو پیغام کے ذریعے اس مہم کی حمایت کی جس میں لوگوں کو پاکستان کے لیے سیلاب ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔