چین کو اپنی حرکتوں پر لگام لگانی ہوگی، وزارت خارجہ کی چین کی دو ٹوک
نئی دہلی :پچھلے تین مہینے سےجاری ہندوستان اور چین کے مابینکشیدگی میں چین کی حرکتوں پر وزارت خارجہ نے اپنا موقف رکھا۔ وزارت نے کہا ہے کہ بھارت تنازعہ کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لئے پرعزم ہے لیکن چین کو اپنی حرکتوںپر لگام لگانیہوگی۔ منگل کو وزارت خارجہ نے صحافیوں سے یہ بات کہی۔وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم نے چینی فریق کے ساتھ حالیہ سرگرمیوں اور جارحانہ کاروائیوں کا معاملہ سفارتی اور فوج ،دونوں چینلوں کے توسط سے شیئر کیا ہے ۔ہم نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ نظم و ضبط برقرار رکھیں اور اپنے صف اول کے جوانوں کو ایسی مذموم حرکتوں سے روکیں۔
وزارت نے بتایا کہ 31 اگست کو جب دونوں طرف کے مقامی کمانڈر صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے تبادلہ خیال کر رہے تھے تو چینی فوجیوں نے اشتعال انگیز کارروائی کی۔ بروقت دفاعی کاروائی کی وجہ سے ہندوستانی فریق صورت حال کو بدلنے کیلئے کی گئی ان کوششوں کو روکنے میں کامیاب رہا۔