پنڈت گووند بلبھ پنت عظیم مجاہد آزادی تھے: وزیر اعلیٰ
وزیر اعلیٰ نے عظیم مجاہد آزادی پنڈت گووندبلبھ پنت کی 135 ویںجینتی پر جذباتی خراج عقیدت پیش کیاوزیر اعلیٰ نے عظیم مجاہد آزادی پنڈت گووندبلبھ پنت کی 135 ویںجینتی پر جذباتی خراج عقیدت پیش کیا
لکھنو:ستمبر۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج عظیم مجاہد آزادی ،اترپردیش کے پہلے وزیر اعلیٰ اور ہندوستان کے سابق وزیر داخلہ، بھارت رتن پنڈت گووند بلبھ پنت کی 135 ویں جینتی پر یہاں لوک بھون میں ان کے مجسمہ پر گل پوشی کرانہیں جذباتی عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنڈت گووند بلبھ پنت ایک عظیم مجاہد آزادی تھے۔ انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی قیادت میں تحریک آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پنت جی کی محنت، قومی وفاداری اور تنظیمی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ آزاد ہندوستان میں وہ اتر پردیش کے پہلے وزیر اعلیٰ بنے، اس کے بعد انہیں ہندوستان کے وزیر داخلہ کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا۔ مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہوئے، پنڈت گووند بلبھ پنت نے ملک اور ریاست کی خدمت کی اور اس وقت اتر پردیش کو ترقی کے ایک ماڈل کے طور پر پیش کرنے کوشش کی۔اس موقع پر لکھنؤ کی میئرمحترمہ سنیوکتا بھاٹیہ، سابق وزیر جناب مہیندر سنگھ اور دیگر عوامی نمائندے، چیف سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا، پرنسپل سکریٹری، وزیر اعلیٰ، اطلاعات و داخلہ جناب سنجے پرساد، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔