بینکوں اور این بی ایف سی کے ساتھ وزیر خزانہ کی جائزہ میٹنگ 3 ستمبر کو
نئی دہلی، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 3 ستمبر کو شیڈول کمرشیل بینکوں اور این بی ایف سی کی اعلی انتظامیہ کے ساتھ ‘بینک لون میں کووڈ 19 سے متعلق دباؤ کے حل کی میکانیزم’ پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گی۔
سرکاری معلومات کے مطابق اس جائزہ میٹنگ کے دوران اس بات پر توجہ دی جائے گی کہ آخر کار کس طرح کاروباری افراد اور گھرانوں کو قابل عمل یا منافع کی بنیاد پر حکومت کی بازآبادکاری میکانیزم کا صحیح طریقے سے استعمال کرنے کے قابل بنایا جائے۔ اسی طرح جائزہ میٹنگ کے دوران متعدد ضروری اقدامات جیسے بینک کی پالیسیوں کو حتمی شکل دینے اور قرض داروں کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ان امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا جنہیں بہ آسانی اور جلد عمل درآمد کے لئے حل کرنا انتہائی ضروری ہے۔