سیتا رمن عالمی فنٹیک فیسٹ کا افتتاح کریں گی

نئی دہلی، اگست۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 20 ستمبر کو گلوبل فنٹیک فیسٹ 2022 کا افتتاح کریں گی۔اقتصادی امور کے محکمے، پیمنٹس کونسل آف انڈیا (پی سی آئی) کی فنٹیک کنورجینس کونسل اور نیشنل پیمنٹ کورآپریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے اس پروگرام میں وزیر خزانہ بطور مہمان خصوصی صبح تقریباً خطاب کریں گی۔یہ کانفرنس ممبئی میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں ہندوستان اور بیرون ملک سے معروف فن ٹیک کمپنیوں کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپ اور مشہور شخصیات شرکت کریں گی۔ چار روزہ کانفرنس میں 200 سیشن ہوں گے جس میں فن ٹیک کے مختلف پہلوؤں پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Related Articles