یونین بینک آف انڈیا اور جے سی بی انڈیا لمیٹڈ کے مابین معاہدہ مفاہمت پر دستخط
ممبئی، اگست۔یونین بینک آف انڈیا نے سی بی انڈیا لمیٹڈ (JCB) کے ساتھ جے بی سی صارفین کو ایکوپمنٹ فنانس فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدہ پر دستخط کیے ہیں۔معاہدہ کے تحت یونین بینک آف انڈیا اور جے سی بی نے باہمی طور پر اپنے وسائل کو جمع کرنے اور باہمی فائدے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ منسلک رہنے پر اتفاق کیا ہے۔ بینک کی وسیع تر رسائی سے یونین بینک آف انڈیا اور جے سی بی دونوں کو ملک بھر میں جے سی بی مشین کے خریداروں کو بہترین پیشکش فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ جے سی بی انڈیا ہندوستان میں تعمیراتی آلات کا سب سے بڑا مینوفیکچرر ہے اوریو کے کے گلوبل جے سی بی گروپ کا حصہ ہے۔اس موقع پر مسٹر مینوچا، سی جی ایم، ایم ایس ایم ای، یونین بینک آف انڈیا نے کہا کہ ہمارے موجودہ اور نئے صارفین کے لیے آلات کی مالی اعانت یونین بینک آف انڈیا کی جانب سے’مارکیٹ کی قیادت کے لیے ایک بہترین پروڈکٹ‘ کے طور پر جانی جاتی ہے۔ جے سی بی انڈیا لمیٹڈ کے ساتھ یہ معاہدہ جے سی بی اور یونین بینک آف انڈیا دونوں کے صارفین کو بینک کی ایکوپمنٹ فنانس اسکیم کے تحت بہترین کلاس کی پیشکش میں مدد کرے گا۔ ممبئی میں چیف جنرل منیجر، ایم ایس ایم ای، یونین بینک آف انڈیا مسٹر سی ایم مینوچاا ور مسٹر انج تومر، ایسوسی ایٹ نائب صدر اور سربراہ ریٹیل فنانس، جے سی بی انڈیا لمیٹڈنے معاہدہ مفاہمت پر دستخط کیے۔