مودی سے جگن کی ملاقات
حیدرآباد، /اگست ۔وزیراعظم مودی سے آج اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ملاقات کی۔آج صبح قومی دارالحکومت میں وزیراعظم کی قیامگاہ پر ہوئی اس ملاقات کے دوران ریاست کے مختلف امور پر دونوں رہنماوں میں تبادلہ خیال ہوااوربالخصوص ریاست کی نبض سمجھے جانے والے پولاورم پروجیکٹ کے زیرالتوابلزکی منظوری کے سلسلہ میں وزیراعلی نے وزیراعظم کو توجہ دلائی۔ساتھ ہی اس پروجیکٹ سے بے دخل ہونے والے افراد کی بازآبادکاری پر بھی بات چیت کی گئی۔ساتھ ہی آندھراپردیش تنظیم نو قانون میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل پر بھی جگن نے زوردیا۔انہوں نے آج دوپہر مرکزی وزیر بجلی آر کے سنگھ سے بھی ملاقات کی۔