اساتذہ نے کورونا کے دوران پیدا ہونے والے بحران کو مواقع میں تبدیل کیا:مودی
نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا ہے کہ کورونا کے بحران کے دوران ایک بڑا چیلنج پڑھائی کی تھی کہ یہ جاری کیسے رہے گی لیکن ہمارے ملک کے اساتذہ نے اس چیلنج کو مواقع میں تبدیل کرتے ہوئے نہ صرف پڑھائی میں تکنیک کا استعمال کرنا سیکھا بلکہ اپنے طالب علموں کو بھی اس کی تعلیم دی۔
مسٹر مودی نے آکاشوانی پر اپنے ’من کی بات‘ پروگرام میں آج کہا کہ ’’کچھ دنوں کے بعد پانچ ستمبر کو ’یوم اساتذہ‘ منایا جائے گا۔ ہم سب جب اپنے زندگی کی کامیابیوں کو اپنی زندگی کے سفر میں دیکھتے ہیں تو ہمیں اپنے کسی نہ کسی استاذ کی یاد ضرور آتی ہے۔ تیزی سے بدلتے وقت اور کورونا بحران کے عہدمیں ہمارے اساتذہ کے سامنے بھی وقت کے ساتھ تبدیلی کے لئے چیلنج آیا۔ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے اساتذہ نے اس چیلنج کو نہ صرف قبول کیا بلکہ اسے مواقع میں تبدیل بھی کیا ہے۔ پڑھائی میں تکنیک کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیسے ہو، نئے طریقوں کو کیسے اپنائیں، طالب علموں کی مدد کیسے کریں یہ ہماری ہمارے اساتذہ نے فطری طریقے سے اپنایا ہےاور اپنے طالب علموں کو بھی سکھایا ہے۔
آج ملک میں ہر جگہ کچھ نہ کچھ انوویشن ہورہا ہے۔ اساتذہ اور طالب علم مل کر کچھ نیا کررہےہیں۔ مجھے امید ہے کہ جس طرح ملک میں نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے ذریعہ سے ایک بڑی تبدیلی آنے جارہی ہے، ہمارے اساتذہ اس کا بھی فائدہ طالب علموں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔