مودی، نڈا، شاہ کی جنم اشٹمی کی مبارکباد

نئی دہلی، اگست۔وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ نے آج شری کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔اپنے پیغام میں مسٹر مودی نے کہا، ’’جنم اشتمی کے پرمسرت موقع پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ دعا ہے کہ عقیدت اور جوش کا یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور خوش قسمتی لائے۔جے شری کرشن !مسٹر نڈا نے اپنے پیغام میں کہا، ”شری کرشن جنم اشٹمی کے مقدس تہوار پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔جے شری کرشن !مسٹر شاہ نے کہا، سب کو سری کرشن جنم اشٹمی کی بہت بہت مبارکباد۔

 

Related Articles