لوکل کھلونوں کے لئے بھی بنیں ووکل: مودی

لوگ ہندوستانی نسل کے کتے پالیں : مودی

نئی دہلی،وزیر اعظم نریندر مودی نے تاجروں سے دنیا بھر کی کھلونا مارکیٹ میں ہندوستان کا دبدبہ قائم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آج ملک کے باشندوں سے بھی کہا کہ وہ ملک کو خود انحصار بنانے کے لیے ‘ووکل فار لوکل’ کی مہم کے تحت دیسی کھلونے کو فروغ دیں۔
وزیر اعظم نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ میں کہا کہ دنیا میں سات لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے کھلونوں کا بازار ہے اور اس میں ہمارا حصہ بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں اپنا حصہ بڑھانے اور ملک کو کھلونوں کا مرکز بنانے کے لئے سب کو آگے آنا ہوگا۔ خاص طور پر نئے تاجروں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "کھلونوں سے ہم دو کام کرسکتے ہیں۔ اپنی زندگی میں اپنے شاندار ماضی کو زندہ کرسکتے ہیں اور اپنے سنہری مستقبل کوبھی سنوار سکتے ہیں۔ میں اپنے نئے کاروباری دوستوں سے کہتا ہوں کہ آئیے بطور ٹیم مل کر کھلونے بنائیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہر شخص کو لوکل کھلونوں کے لئے ووکل ہونا چاہئے۔آئیے، ہم اپنے نوجوانوں کے لئے اچھے معیار کے کھلونے بناتے ہیں۔ کھلونا وہی ہونا چاہئے جس سے بچپن یاد آئے۔ ہم ایسے کھلونے بنائیں جو ماحول دوست بھی ہوں”۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مقامی کھلونے کی بہت ہی عمدہ روایت رہی ہے۔ بہت سے باصلاحیت اور ہنرمند کاریگر ہیں جو اچھے کھلونے بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ کچھ علاقے کھلونے کے مراکز کی حیثیت سے بھی ترقی کر رہے ہیں، جیسے کرناٹک کے رام نگرم میں، آندھرا پردیش میں کونڈاپلی، تامل ناڈو میں تنجور، آسام میں دھوبری، اتر پردیش میں وارانسی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جو قوم ایسی وراثت، روایت، رنگارنگی، نوجوان آبادی رکھتی ہو، کیا وہ کھلونے کی مارکیٹ میں اپنا حصہ کم کرنا پسند کرے گی؟

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج لوگوں سے ملک کو ہر شعبے میں خود انحصار بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کتوں کی ہندوستانی نسل کو پالنا چاہئے کیونکہ وہ اچھے اور قابل ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے ماحول میں آسانی سے ڈھل جاتے ہیں۔
ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں ، مسٹر مودی نے فوج کے دو بہادر سپاہی کتوں ، سوفی اور ودا کی بہادری اور کارناموں کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنا فرض بخوبی نبھا رہے ہیں۔ ان دونوں کتوں کو حال ہی میں چیف آف آرمی اسٹاف کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
مسلح افواج کے کتوں کی بہادری کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی نسل کے کتے بھی بہت اچھے اور قابل ہوتے ہیں۔ ان میں سے ، مدھول ہاؤنڈ اور ہماچلی ہاؤنڈ بہت اچھی نسلیں ہیں۔ راجہ پلایم ، کنی ، چیپی پرائی ، اور کومبائی بھی بہترین نسل ہیں۔ ان کو پالنے میں خرچ بھی کافی کم آتا ہے اور یہ ہندوستانی ماحول میں بھی ڈھلے ہوئے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی سکیورٹی ایجنسیاں ہندوستانی نسل کے کتوں کو بھی اپنے سکیورٹی اسکواڈ میں شامل کررہی ہیں۔ آرمی ، سی آئی ایس ایف اور این ایس جی نے مدھول ہاؤنڈ کو ٹریننگ دی ہے اور اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ سی آر پی ایف نے کومبائی کتا اپنایا ہے۔ انڈین کونسل برائے زرعی تحقیق بھی کتے کی ہندوستانی نسل کے بارے میں تحقیق کر رہی ہے۔ اس کا مقصد ہندوستانی نسلوں کو بہتر اور مفید بنانا ہے۔ انہوں نے کہا ، ’’آپ ان کے نام انٹرنیٹ پر تلاش کرئے، ان کے بارے میں جانئے، آپ ان کی خوبصورتی ، ان کا معیار دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ اگلی بار ، جب بھی آپ کتے پالنے کے بارے میں سوچیں ، آپ ضرور ان میں سے ہی کسی ہندوستانی نسل کے کتے کو گھر لائیں۔ خود انحصار ہندوستان ، جب لوگوں کے ذہنوں کا منتر بن ہی رہا ہے ، تو کوئی بھی شعبہ اس سے کیسے چھوٹ رہ سکتا ہے۔‘‘
سوفی اور ودا کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنا فرض بخوبی نبھایا ہے۔ انہوں نے کہا ، ’’ہماری فوجوں میں ، ہماری سکیورٹی فورسز کے پاس بہت سارے بہادر کتے ہیں جو ملک کے لئے جیتے ہیں اور اپنے آپ کو ملک کے لئے قربان بھی کردیتے ہیں۔‘‘ ایسے کتوں نے بہت سے بم دھماکوں اور دہشت گردی کی متعدد سازشوں کو روکنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ ‘‘ اس تناظر میں ، انہوں نے امرناتھ یاترا کی گولہ بارود تلاش کرنے والے بلرام کی تلاش ، آئی ڈی دھماکہ خیز مواد تلاش کرنے ووالی بھاونا ، راکی ​​اور کریکر کا بھی ذکر کیا۔

 

Related Articles