امیت شاہ نے گھر پر ترنگا لہرایا

نئی دہلی، اگست۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو اپنی رہائش گاہ پر قومی پرچم لہرایا۔ مرکزی حکومت آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت یوم آزادی کو خصوصی بنانے کے لیے ‘ہر گھر ترنگا’ مہم چلا رہی ہے۔ یہ مہم 13 اگست یعنی آج سے شروع ہو کر 15 اگست تک جاری رہے گی۔مسٹر شاہ نے 12 اگست کو ہی اطلاع دی تھی کہ وہ ہفتہ کو اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرائیں گے۔ آج اس موقع پر انہوں نے مجاہدین آزادی اور پرچم کو خراج عقیدت پیش کیا۔مرکزی وزیر نے ٹویٹ کیاکہ "ترنگا ہمارا فخر ہے۔ یہ تمام ہندوستانیوں کو متحد اور متاثر کرتا ہے۔” انہوں نے اہل وطن پر زور دیا کہ وہ 13 سے 15 اگست تک اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرائیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم وطنوں سے اپیل کی ہے کہ 13 سے 15 اگست تک آزادی کے اس امرت مہوتسو پر تمام ہم وطن اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں۔ہندوستان آزادی کی 75ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ 15 اگست یعنی یوم آزادی پر پورے ملک میں جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ ’ہر گھر ترنگا‘ مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔

 

Related Articles