دروپدی مرمو نے نئے صدرجمہوریہ کا حلف لیا

نئی دہلی، جولائی۔ محترمہ دروپدی مرمو نے پیر کے روو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں ملک کے 15ویں صدرجمہوریہ کے بطور حلف لیا۔وہ ملک کی دوسری خاتون اور قبائلی برادری کی پہلی لیڈر ہیں جو ملک کے اس اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر پہنچی ہیں۔چیف جسٹس این وی رمن نے محترمہ مرمو کو اپنے عہدے کا حلف دلایا۔ محترمہ دروپدی مرمو آزاد ہندوستان میں پیدا ہونے والی ملک کی پہلی اور سب سے کم عمر صدرجمہوریہ ہیں۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کووند کی میعاد پوری ہونے کے بعد یہ عہدہ سنبھالا ہے۔حلف برداری کی تقریب میں مسٹر رام ناتھ کووند، نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، مختلف سفارتی مشنوں کے سربراہان اور متعدد معززین موجود تھے۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔حلف لینے کے بعد محترمہ دروپدی مرمو نے بطور صدرجمہوریہ اپنا پہلا خطاب کیا۔خطاب کے بعد محترمہ مرمو اور سبکدوش ہونے والے صدر روایتی قافلے میں راشٹرپتی بھون کے لیے روانہ ہوئے۔

Related Articles