پی ٹی اوشا نے مودی سے ملاقات کی
نئی دہلی، جولائی۔راجیہ سبھا کی نامزد رکن اور ملک کی عظیم ڈوڑ باز پی ٹی اوشا نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔محترمہ پی ٹی اوشا نے بدھ کو ہی راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا۔ملاقات کے بعد وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا: "پارلیمنٹ میں پی ٹی اوشا جی سے مل کر خوشی ہوئی۔”قابل ذکر ہے کہ پی ٹی اوشا کو حال ہی میں راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔