تنقید کی وجہ سے تین سال ذہنی دباؤ میں رہی
ہالی ووڈ اداکارہ کانسٹنس وؤ کا سوشل میڈیا پرواپسی کا اعلان
واشنگٹن،جولائی۔ ہالی ووڈ اداکارہ کانسٹنس وؤسوشل میڈیا کے استعمال سے خوف محسوس کرتی ہیں اور تین برس سے ذہنی دباؤ کا شکار رہیں لیکن اداکارہ نے تین سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ہالی ووڈ اداکارہ کانسٹنس وؤ نے تین سال کے بعد ٹویٹر پر واپسی کا اعلان کیا اور ساتھ ایک نوٹ بھی تحریر کیا۔اداکارہ کانسٹنس وؤنے انکشاف کیا کہ ان کے 2015 میں نشر کیے جانے والیکامیڈی سٹ کام "فریش آف دی بوٹ”کے چھٹے سیزن کی کامیابی کے بعد بہت سے لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔یہاں تک کہ ان کی ایشیائی ساتھی نے بھی تنقیدی تبصرہ کیا کہ وہ ایشین امریکن کے لئے وبال بن گئی ہیں اور اس بات سے وہ تین برس تک ذہنی دباو اور اذیت کا شکار رہی۔اداکارہ نے کہا کہ ٹرولنگ سے وہ اس حد تک ذہنی دباو کا شکار ہو گئیں کہ انہوں نے موت کو گلے لگانے کا فیصلہ بھی کر لیا تھا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے تک ذہنی بیمار رہیں۔تین برس کے بعد اب اداکارہ نے اپنے ٹویٹر پر واپسی کا اعلان کیا تو ساتھ ہی ان کی فلم "لائل لائل کروکوڈائل” رواں سال اکتوبر میں سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔