ہاردک نے یوراج کا کارنامہ دہرایا
ساؤتھمپٹن، جولائی۔ آل راؤنڈر ہاردک نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میں 51 رن بنانے کے علاوہ چار وکٹ لے کر یوراج سنگھ کا کارنامہ دہرایا۔یوراج کے بعد ہاردک ہی ایک ایسے ہندوستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک ٹی 20 میچ میں 50 رن بنانے کے ساتھ ساتھ چار وکٹ بھی لئے۔ہاردک پانڈیا چوٹ کی وجہ سے 2018 سے 2020 تک کرکٹ سے دور تھے۔ اس دوران ان کے کیرئیر پر کئی سوالات اٹھے۔ یہ بھی کہا گیا کہ ان کا کیریئر زیادہ لمبا نہیں چلے گا۔ کیا وہ پرانے ہاردک بن سکیں گے؟ کیا وہ چوٹ سے پاک رہ سکتے ہیں؟ کیا وہ بولنگ کر سکتے ہیں؟ اگرہاں توکیا وہ اپنی رفتار اورمیان پر اپنی پرانی شدت کودوبارہ واپس لا سکتے ہیں؟پھر آئی پی ایل 2022 کے آغاز میں آپ نے سوچا کہ وہ کپتانی کے دباؤ کو کیسے سنبھال پائیں گے اور اپنے کھیل کوکیسے آگے بڑھاسکیں گے؟سیزن کے آغاز میں آپ نے دوبارہ سوچا کہ کیا وہ گجرات ٹائٹنز کے بیٹنگ آرڈر کو مضبوط کرنے کے لیے اضافی دباؤ لے رہے ہیں اور بیٹنگ آرڈر کے تمام کام خود کر رہے ہیں۔ وہ نمبرتین اور چارپر بلے بازی کرتے ہوئے اننگ ختم ہونے تک بلے بازی کررہے تھے۔ مجموعی طورپرایک کھلاڑی پوری ذمہ داری کے ساتھ ایک ساتھ بہت سے کام کرنا چاہ رہاتھا۔ہاردک نے جمعہ کو زبردست کھیل کامظاہرہ کیا۔ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ہندوستان کے لیے مشکل ترین میچوں میں سے ایک تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم اس فارمیٹ میں بہت اچھی ہے۔ اس میچ میں ہاردک نے پہلے نصف سنچری بنائی اور پھر چار وکٹ لیے۔ اس سے قبل ایک ہی میچ میں 50 رن بناتے ہوئے چار وکٹ لینے کا کارنامہ صرف یوراج سنگھ نے انجام دیاتھا۔ہاردک نے کہا، میں اپنے کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ میں نے اپنے جسم پر بہت محنت کی ہے اور میں اس کے لیے مسلسل تیاری کر رہا تھا۔ میں نے پچھلے سال ایک طویل وقفہ لیا تھا۔ اسی وجہ سے میں اس چیز پر پوری توجہ مرکوز کر رہا تھا کہ میں میدان پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے بالکل تیار رہوں اورمیں اس کوشش میں کامیاب ہوا۔ میں اپنے کھیل پرمکمل توجہ مرکوز کرنا چاہتا تھا لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب مجھے وقفے کی ضرورت پڑی۔ اگر میں اپنے کھیل سے لطف اندوز نہیں ہو سکتا ہوں تو میرا کھیلناکہیں سے بھی بامعنی نہیں ہے۔ میرے لیے پورا معاملہ شدت اور کوشش کا ہے۔ جب میں نے اس معاملے میں تسلی بخش کام کرلیا تو میں بہت مطمئن تھا۔ ہاردک اس وقت بہت اچھی فارم میں ہیں۔ ان کا کیریئر حالیہ دنوں میں بہت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے گجرات کی کپتانی کرتے ہوئے آئی پی ایل کا خطاب اپنے نام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے آئرلینڈ میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت بھی کی۔ ہاردک کے مطابق وہ اس بات کی فکر نہیں کررہے ہیں کہ مستقبل میں کیاہوگا اور وہ اپنے حال سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔