پہلی بار کورونا کے 75 ہزار سے زیادہ نئے معاملے، ایکٹیو معاملات میں بڑا اضافہ
نئی دہلی، ملک میں پہلی بار ایک دن میں کورونا انفیکشن کے 75 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 33 لاکھ کو عبور کرگئی ہے اور اس دوران انفیکشن سے نجات پانے افراد کی تعداد نسبتا کم رہنے سے سرگرم معاملوں 18 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکیز وزارت کے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے75760 نئے معاملوں کے ساتھ متاثری کی تعداد بڑھ کر 3310235 ہوگئی ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد میں یہ ریکارڈ اضافہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک ہی دن میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا بڑا اضافہ ہے۔
اس سے قبل امریکہ میں 17 جولائی کو 76930 اور 25 جولائی کو 78427 کیس رپورٹ ہوئے تھے جبکہ ہندوستان میں 22 اگست کو کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا تھا۔ اس دن 70488 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56013 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 2523772 ہوگئی ہے۔ صحت مند ہونے والے افراد سے زیادہ انفیکشن کے نئے کیسوں کی وجہ سے 18724 فعال کیسوں میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد 725991 ہوگئی ہے۔
ملک کی صرف 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس دوران مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے اور اس عرصے میں 1023 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی تعداد اموات 60472 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم معاملات 21.93 فیصد اور صحت مند ہونے کی شرح 76.24 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.83 فیصد ہے۔
کورونا سےھ سب سے زیدہ متاثر مہاراشٹرا میں فعال معاملات کی تعداد 6956 بڑھ کر 173195 ہوگئی اور 295 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 23089 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران 7637 افراد انفکشن پر فتح پانے میں کامیاب ہوئے اور صحت مند افراد کی تعداد 522427 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملات اسی ریاست میں ہیں۔
آندھرا پردیش میں اس دوران مریضوں کی تعداد 2276 بڑھنے سے فعال معاملے 92208 ہوگئے۔ ریاست میں اب تک 3541 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 286720 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
جنوبی ریاست کرناٹک جو کورونا انفیکشن کے معاملات میں پورے ملک میں چوتھے نمبر پر ہے، میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1198 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہاں 83627 سرگرم معاملے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 5091 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 211688 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔