دروپدی مرمو کا دہلی پہنچنے پر شاندار استقبال
نئی دہلی، جون ۔ صدارتی انتخابات میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی امیدوار محترمہ دروپدی مرمو کا آج دوپہر دارالحکومت پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔مرکزی وزیر جل شکتی گجیندر سنگھ شیخاوت، قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا، ثقافت اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت ارجن رام میگھوال اور بی جے پی کے جنرل سکریٹری ترون چُگ کے ساتھ محترمہ مرمو بھونیشور سے ہوائی جہاز سے یہاںپہنچیں۔ہوائی اڈے پر دہلی ریاستی بی جے پی کے صدر آدیش گپتا، ممبران پارلیمنٹ منوج تیواری اور رمیش بدھوری کا پارٹی کے تمام رہنماؤں نے شاندار استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق محترمہ مرمو کل وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ اوڈیشہ کی رہنے والی محترمہ مرمو کو بیجو جنتا دل کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ آندھرا پردیش میں حکمراں وائی ایس آر کانگریس نے بھی ان کی حمایت کا اشارہ دیا ہے۔ محترمہ مرمو ملک کی پہلی قبائلی خاتون صدر بننے کی راہ پر گامزن ہیں، امید کی جا رہی ہے کہ انہیں کچھ دوسری پارٹیوں سے بھی حمایت ملے گی۔محترمہ مرمو کو بدھ کے روز سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کمانڈوز کا زیڈ+ سیکورٹی کور فراہم کیا گیا تھا۔