مودی نے پرگتی میدان میں ٹنل روٹ کا افتتاح کیا
نئی دہلی، جون۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو دارالحکومت کے مشہور نمائشی مقام پرگتی میدان علاقے میں زیر زمین روٹ کے ایک کوآرڈینیٹڈ نیٹ ورک کا افتتاح کیا ۔گاڑیوں کی آمدورفت کی سہولت کے لئے ان زیر زمین روٹ اور انڈر پاس کے شروع ہونے سے انڈیا گیٹ سے مشرقی دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد تک کا سفر زیادہ آسان ہو جائے گا اور بھیڑ اور جام کا مسئلہ دور ہو جائے گا ۔اس کی تعمیر مکمل طور پرمرکزی حکومت کی جانب سے کی گئی ہے اور اس پر 920 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ اس میں بارش کے پانی کی نکاسی ، کلوز سرکٹ کیمروں سے نگرانی اورجدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر تجارت اورصنعت پیوش گوئل اورپٹرولیم اورشہری ترقی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے۔ مسٹر مودی نے پرگتی میدان کے زیر زمین روٹ کا باضابطہ افتتاح کرنے کے بعد اس کا معائنہ کیا اور اس کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔